منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

صدر مملکت کے منی بجٹ پر اعتراضات، آرڈیننس منظورکرنے سے انکار

mini-budget

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا دیے۔اور اسے منظور کرنے سے انکار کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت فوری طورپر آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنے کی خواہشمند ہے تاہم صدر مملکت نے آرڈیننس کے بجائے منی بجٹ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، حکومت صدر مملکت سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر سے فوری آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کی جائیگی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی، اگر حکومت مشترکا اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کےلیے دوبارہ صدر سے ہی رابطہ کرنا پڑے گا۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ صدرمملکت دوبارہ اجلاس نہیں بلائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.