صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس بھجوادیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے بلز کی منظوری سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ترمیمی بلز پر نظر ثانی کرے۔دونوں قوانین کے نفاذ میں صدر مملکت کی منظوری ضروری ہے تاہم صدر کے فیصلے کے بعد حکومت دونوں بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بلز پیش کرے گی۔
Comments are closed.