اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔
چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں پرزہ رسائ اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئ ساکھ سے توجہ ہٹانا چاھتا ہے صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورًُا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2022
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔
Comments are closed.