کامونکی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی کنٹینر سے گرکر ہلاکت کے بعد تیسرے دن کے لانگ مارچ کو ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسروں کی خبر بنانے والی نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر خود خبروں کی زینت بن گئیں، خاتون صحافی اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھیں کہ حادثے کے باعث جاں بحق ہو گئیں، پی ٹی آئی کا مارچ کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ ملتوی کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتوں صحافی کے جاں بحق ہونے کے بعد مارچ کو ملتوی کرکے کل چوتھے دن کے لانگ مارچ کا آغاز گوجرانوالہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.