راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی۔ آر پی او ،سی پی او اور ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینئر جج جسٹس صداقت علی خان نے پٹیشن کی سماعت کی۔شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل نے کہا کہ دو دن ہوگئے شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کیا گیا کسی عدالت میں تاحال پیش نہیں کیاگیا ،سابق وزیر داخلہ خلاف پنجاب اور اسلام آباد میں کوئی مقدمہ نہیں حراست غیر قانونی ہے۔
وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کی حراست غیر قانونی ،یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو فوری عدالت پیش کرنیکا حکم دیا جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے 22 ستمبر کو مفصل جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed.