اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی بے معنی ہے اگر عوام کی زندگیوں کو بہتر نہ بنا سکے، گوادر کے دورہ پر ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ اور انڈس اسپتال کے ساتھ ایم او یو کی نگرانی کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایک روزہ دورہ پر گوادر جار ہاہوں،گوادر میں تمام ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے،اسپتال کی تعمیر کیلئے انڈس ہسپتال کے ساتھ ایم او یو کی بھی نگرانی کریں گے۔
Leaving for Gwadar today. Will review progress on the ongoing development work. Will also oversee the signing of MoU with Indus Hospital for construction of a world-class hospital. Development is meaningless if it does not translate into uplift of local people’s lives.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2022
انہوں نے کہا کہ ترقی بے معنی ہے اگر ہم مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری نہ لاسکے،ہم مقامی لوگوں کی زندگیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں ہیں۔
Comments are closed.