وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عوام کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور عید کی مبارک باد دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن اورپاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے ساتھ دوطرفہ جاری اقدامات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اوربات چیت میں مختلف شعبوں ،تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں قائدین نے اپریل 2022 میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قریبی اشتراک عمل سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
پا کستان اور سعودی عرب نے رواں سال اپریل میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ مملکت کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
Comments are closed.