ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

لاہور:احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان میں ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دیں، نیب نے شریک ملزمان کی حد تک ضمنی ریفرنس دائر کیا۔ شریک ملزم کامران کیانی نے بریت کی درخواست دائر کر دی، کامران کیانی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب تفتیش میں شامل ہوا، میرے خلاف کوئی شواہد نہیں، بری کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے، عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے، فواد حسن فواد کے پلیڈر عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، انہیں بھی عدالت نے حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور وزیرِ اعظم کے مشیر احد خان چیمہ، شریک ملزم ندیم ضیا پیرزادہ، کامران کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.