لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ نگران وزیر اعظم بیوروکریٹ کے بجائے سیاست دان کو لانے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت کے خاتمے کی حتمی تاریخ پر تفصیلی مشاورت ہوئی، آصف علی زرداری نے موجودہ اسمبلیوں کی مدت اگست کے دوسرے ہفتہ میں ختم کرنے کی تجویز دی جس پر وزیراعظم نے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکیج کیلئے کلیدی کردار کو سراہا اور انہیں آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد دی، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.