کابل: فوج انخلا مکمل ہوتے ہی شکست خوردہ امریکا 20 سال بعد افغانستان سے نکل گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے مکمل انخلا کی تصدیق کردی ہے۔ امریکا نے پیر اور منگل کی درمیانی شب انخلا مکمل کرلیا جبکہ کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی طالبان نے سنبھال لی۔
پنٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی مشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہوچکا، افغانستان سے سفارتی موجودگی ختم کر رہے ہیں، نئی افغان حکومت سے تعلقات امریکی مفاد سامنے رکھ کر قائم کریں گے، وسیع البنیاد حکومت افغان عوام کی ترجمانی کرسکے گی۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان میں 100 سے 200 امریکی تاحال موجود ہیں، امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے، امید ہے طالبان دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو انخلا کی اجازت دیں گے، قطر میں امریکی سفارتکار افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، غیرملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلا میں مدد جاری رکھیں گے،
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری فورسز نے کابل انخلا میں اہم کردار ادا کیا، دہشت گردی کے شدید خطرے کے باوجود شہریوں کا انخلا مکمل کیا گیا، 4 روز قبل خودکش حملے میں 13 امریکی فوجیوں نے جانیں گنوائیں۔
Comments are closed.