اسلام آباد: ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے کا اعلان کردیا، عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے، اس دورانیے میں ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوا، اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتے کو ہوگی۔
شوال کے چاند کے حوالے سے ملک کی بیشتر زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔
اسی طرح لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔
دوسری جانب ملائیشیا ، انڈونیشیا، برونائی، سنگاپور ، آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے، عید 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
Comments are closed.