اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی روکنے اور شفافیت کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اورقانون سازی کیلئے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں شفافیت لائی جائے، ای ووٹنگ مشین کیلئے آئینی تقاضے پورے کیے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں،اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، انتخابی عمل میں شریک کریں گے،
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انتخابی اصلاحات کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
Comments are closed.