وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط بہت سخت ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر خوشیاں نہیں منانی کیونکہ یہ پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے، ان کی شرائط بہت سخت ہیں اور ہم نے تمام شرائط مانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے آئی ایم ایف سے قرض لینا ناگزیر ہوچکا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کب تک مانگتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بڑے بڑے کاروباری لوگوں کو ماضی میں تین ارب ڈالرز دیے گئے، ارب پتی لوگوں نے بھی کم شرح سود پر قرض لیا ہے۔ یوتھ لون پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موقع ملا تو ملتان میں میڈیکل سٹی بنائیں گے۔ انہوں نے 50 لاکھ لیپ تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.