راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی اور سابق وفاقی وزیر خارجہ کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کیا جارہا ہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے ، میں ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر کے الیکشن سے ہٹانے کا منصوبے بنائے جا رہے ہیں ، عوام جان چکی ہے اب انکو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، عوامی لیڈر صرف ایک ہے چاہئے کچھ بھی ہو جائے عوامی لیڈر ہی الیکشن میں بازی لے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔
Comments are closed.