اسلا آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ وقت دوست اور آہنی بھائی ہیں اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کے ہمراہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Vice-Premier of State Council of China, He Lifeng in delegation level talks at Prime Minister’s Office in Islamabad #DecadeOfCPEC pic.twitter.com/776d1ElDr6
— PMLN (@pmln_org) July 31, 2023
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی بدولت آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں شعبہ توانائی، روڈ، انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہائیڈل پاور سیکٹر میں 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری آئی، کوئی شک نہیں کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخلے ہو رہے ہیں، جس میں زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے،ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے دونوں منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں، اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ دونوں فریق کامیابی سے اور بہت سے دوسرے منصوبوں کو حاصل کریں گے۔
Comments are closed.