اسلام آباد: حکومت ایوانِ بالا سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر بل کے خلاف احتجاج کیا، اپوزیشن کے احتجاج پر وزیر خزانہ شوکت ترین اٹھ کر باہر چلے گئے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت بل پیش نہیں کر رہی تو میں کیا کرسکتا ہوں، بل ایجنڈے میں شامل ہے، حکومت پیش نہیں کر رہی، بل پیش کرنے کی جلدی تھی، اب کوئی بات نہیں کررہا۔
اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے بل پیش کرنے کے حق میں شور شرابہ کیا۔ بل کو ایوانِ بالا میں پیش گیا جس پر ووٹ کا سلسلہ شروع ہوا، بل کے حق میں حکومتی بنچز نے 44 جبکہ مخالفت میں اپوزیشن نے 43 ووٹ حاصل کیے۔
جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفورحیدری نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بل کو ایجنڈے سے فارغ کر دیں۔ عبدالغفورحیدری کے جملے پر ایوان میں قہقہہ بھی لگے۔ عبدالغفورحیدری کی زبان پھسل گئی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے۔
Comments are closed.