ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن: پنجاب سے تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے

لاہور:پنجاب میں سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ و جنرل نشستوں پر تمام 11 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے سے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ نشستوں پر اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی کامیاب ہوگئی ہیں۔

جبکہ جنرل نشستوں پر ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس اور کامل علی آغا بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف اللہ سرور نیازی بھی پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر کامیاب ہوگئے ہیں،مشاہد اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے افنان اللہ خان بھی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ عظیم الحق منہاس اورسیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےسینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری ہونے کا امکان ہے۔

You might also like

Comments are closed.