بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے ہیں، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے،ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

وزیراعظم  عمران خان کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49فیصد کم کر دیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506ملین سے کم کر کے  243ملین کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے، ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دباؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.