اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لیے درآمد تمام اشیائے ضروریہ ڈیوٹی اور ٹیکس سے مستثنا قرار دے دی گئیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے درآمد تمام اشیائے ضروریہ پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے ۔ ایف بی آر نے ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5 ایس آر اوز جاری کردیے ہیں، جو اشیاء کی درآمد، فراہمی پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز چھوٹ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
ایس آر اوز کے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی ایسی اشیا جن کی تصدیق این ڈ ی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کریں گی، وہ ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنا ہوں گی۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق دوست ملکوں، اداروں، ڈونرز کے عطیات، سامان پر کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز بھی لاگو نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اقدام کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اشیا کی درآمدپرٹیکسز،ڈیوٹیزکی چھوٹ سے متاثرہ افراد کوزیادہ وسائل دستیاب ہونگے۔
Comments are closed.