ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ کافی بدحال ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والے سیلابی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد سندھ کو پھر سیلاب کا سامنا ہے، ادھر ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، ریلے میہڑ کی طرف بڑھنے لگے جس سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر بلوچستان کا حصہ ہوا ہے، جہاں لوگ کافی پریشان ہیں، کچھ فلاحی ادارے امداد پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے امدا نہ ہونے کے برابر مل رہا ہے۔
بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 6 روز سے بجلی، گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل رہی جس سے کاروبارزندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے بعد صورتحال سے عام آدمی بری طر ح متاثر ہوا ، صوبے بھر میں 6 روز سے بجلی، سوئی گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تاہم انٹر نیٹ سروس جزوی بحال ہے۔
دوسری جانب قومی شا ہر اہوں کی بندش اور ٹرین سروس معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
خیال رہے کہ سندھ کے راستے کافی امدادی قافلوں کو لوٹ لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت لے جانے والے افراد امدادی سامان لے جاتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔
Comments are closed.