بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے ،غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے، پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حاجی واپسی پر 2کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں، مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے، حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے۔ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی، میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نےکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.