وہاڑی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی سیاست کو ون ڈے کرکٹ سمجھ کر رہا ہے، پاگل خان نے پاکستان کا خانہ خراب کردیا،عمران خان وہیں جاناچاہتا ہے جہاں سے نکالا گیا۔
منگل کے روز وہاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مطلب عوام کی پارٹی ہے،میں نہ سہی تو بلاول اور آصفہ سوچ کوآگے کر چلیں گے،پارٹی سے مشاورت کے بعد عوام کی خواہش پر وہاڑی سے الیکشن لڑوں گا، یہ ملک کسی خاص طبقے کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے،وہ وقت جلد آئے گاجب ہم بہتری کیلئے فیصلے کریں گے،پاکستان ایک بڑی طاقت بن کر رہے گا،دیوالیہ دیوالیہ کا نعرہ لگانے والوں کو بتادوں کہ جاپان، فرانس اور امریکہ بھی دیوالیہ ہو ئے تھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی عوام اور ملک کی خدمت کا کہتے تھے،پاکستان پیپلزپارٹی کا مطلب عوام کی پارٹی ہے، کارکنان بھی بی بی کے ہمراہ شہید ہوئے،ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں لوگوں نے اپنے آپ کو آگ لگا دی تھی،ہمیں اپنے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے،ہمارے ہاں تاریخ نہیں پڑھائی جاتی،تمام باتوں کو سمجھ کر اپنی تاریخ شروع کرتا ہوں اور کام کرتا ہوں۔
سابق صدرنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ اپنے گھر میں بیٹھ کر ڈیزائن کیا اور چلایا،اس کارڈ کے ذریعے دوبارہ مزدوروں کو موقع فراہم کریں گے،عمران خان آج بھی سیاست کو ون ڈے کرکٹ سمجھ کر رہا ہے،عمران خان وہیں جانا چاہتا ہے جہاں سے نکالا گیا،انشاء اللہ غریب کی آواز اللہ سنے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ملتان ، وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں بھی مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا،پاکستان ایک بڑی طاقت بن کر رہے گا،پارٹی سے مشاورت کے بعد عوام کی خواہش پر وہاڑی سے الیکشن لڑوں گا،اللہ نے ہمیں اتنا زبردست ملک دیا ہے کہ اسے آگے لے کر جائیں گے اور ترقی کی راہ میں گامزن کریں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ یہ ملک کسی خاص طبقے کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے،دیوالیہ دیوالیہ کا نعرہ لگانے والوں کو بتادوں کہ جاپان، فرانس اور امریکہ بھی دیوالیہ ہو ئے تھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ عارضی فیز ہے،ان کو سمجھ نہیں آتی،وہ وقت جلد آئے گاجب ہم بہتری کیلئے فیصلے کریں گے۔
Comments are closed.