بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، تحریک طالبان کا کمانڈر ہلاک

File photo

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے کمانڈر نورستان عرب حسن بابا کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دہشت گرد کمانڈر نورستان 2007 میں تحریک طالبان پاکستان بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا۔ دہشت گرد نورستان مارشل آرٹس کا بھی ماہر تھا۔

کمانڈر نورستان نے 2008 میں شوال درگئی پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

دہشت گرد نے جون 2009 میں خیسورا میں بارودی سرنگ بچھائی تھی جس میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوئے۔ 7 جون 2009 کو کمانڈر نورستان نے شکئی کیمپ پر راکٹوں سے حملے کیے۔ حملوں میں فورسز کے 7 جوان شہید ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.