اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ، جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ ّآج ڈیڑھ بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب ٰ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو آج صبح سپریم کورٹ میں درخواست کے ذریعے چیلنج کیا تھا۔
تحریک انصاف کی درخواست میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا، اپیل میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا ہے، عدالت نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،تاہم شارٹ نوٹس پر اجلاس بلانے سے ریلیف کے بجائے ہمارا نقصان ہوگا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے۔ ہمارے ارکان اجلاس میں شریک ہو سکیں۔
Comments are closed.