منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12 بجے سنایا جائے گا

اسلا م آباد:سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12 بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابقسپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا روسٹر جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12 بجے سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ نے  درخواست پر 53 سماعتیں کیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اس حوالے سے جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے اس اہم کیس کا فیصلہ کر کے جاؤں گا۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے تین رکن بینچ میں چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

You might also like

Comments are closed.