پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

سویڈن سے قرآن پاک کی بےحرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کریں گے، وزیر اعظم

agreement

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں،  وزارت خارجہ کے ذریعے سویڈن کی حکومت سے رابطہ کرکے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کریں گے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سوئیڈن میں بے حرمتی میں ملوث تمام ملزمان کو سزا دی جائے،او آئی سی نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا  جس میں مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،پاکستان او آئی سی کے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ چین کی طرف سے 5 ارب ڈالر کا قرض اور رول اوور دیا گیا، چین نے جو مدد کی اسے  بھلایا نہیں جاسکتا، اگر چین مدد نہ کرتا  تو  آج معاملہ کچھ اور ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بے پناہ کاوشوں کے ساتھ ڈیل طے پاگئی ہے، ڈیل ہونے سے کئی ماہ پہلے چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ،ماضی میں بھی چین نے پاکستان کی بے پناہ مدد کی۔

You might also like

Comments are closed.