اسلام آباد: سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے سول انٹیلی جنس ادارے نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل سویلین حساس اداروں کو اراکین قومی اسمبلی اور سندھ ہاؤس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے، سول ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا، تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد منتقل کیا گیا۔
Comments are closed.