بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے، سپریم کورٹ

 اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے  ایم  کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندی کے خلاف درخواست خارج کردی ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 28 اگست کو ہی ہوگی۔

 ایم کیو ایم پہلے مناسب فورم سے رجوع کرے۔ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔ موجودہ کیس میں فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ تحریک انصاف چاہے تو یکم فروری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الگ درخواست دائر کرسکتی ہے۔

You might also like

Comments are closed.