black gay hookup hookup Vincentown New Jersey hookup agency in singapore best really free hookup sites being honest about wanting hookup reddit office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل بدترین صورتحال سے دوچار ہے، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا  ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل بدترین صورتحال سے دوچار ہے، لسٹوں میں نام نہیں ہے اور وجہ بھی نہیں بتا رہے، اسکروٹنی کروانے کے باوجود غیر حاضر شو کیا جا رہا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی امیدواروں کو بغیر  وجہ بتائے پیپر مسترد کر رہے ہیں، لوگوں کے پاس اپیل کا کوئی حق نہیں، ووٹر لسٹیں ہمیں کیوں نہیں دی جارہی، ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، تماشا یہ ہے کہ اس وقت دو دو ووٹر لسٹیں چل رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حتمی اور غیر حتمی میں الجھا رکھا ہے، ایسا لگ رہا ہے الیکشن کمیشن یہ کام جان بوجھ کر حکومت کے ساتھ مل کر کررہا ہے، ایم کیو ایم نے ہمارا حق چھینا اور شب خون مارا، ایم کیو ایم نے الیکشن کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کا بیڑہ غرق کرتی رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہاں پچاس پچاس کروڑ میں ایم پی ایز بِک رہے ہیں، کراچی بک رہا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ ہے فوری بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، ہم با اختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ لانڈھی کے ضمنی انتخاب میں کھلے عام اسلحہ چلتا رہا، میرا سوال ہے رینجرز کو وہاں تعینات کیوں نہیں کیا گیا؟ سندھ حکومت کی ہدایت پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.