بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“سندھ حکومت نے معاہدہ پر عمل نہ کیا تو سی ایم ہاؤس پر دھرنا دیں گے”

movement

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے  کہا ہے کہ حکومت سندھ نے حالات کی افراتفری میں معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو سی ایم ہاوس پر دھرنا دیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ معاہدے کو اسمبلی سے منظور کروائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام  حقوق کے حصول اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کروائیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کی پبلک ایڈ کمیٹیوں نے گلی گلی اور محلوں کی سطح پر دفاتر قائم کیے ہیں،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی نے ہی بحریہ ٹاون کے خلاف تحریک چلائی اور متاثرین کواربوں روپے کی ریلیف دلائی،

 عید الفطر کے بعد کراچی میں فوری مردم شماری کروانے، ساڑھے تین کروڑ عوام کے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے بھر پور تحریک شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کی آبادی درست شمار کی جائے اور اصل آبادی کی بنیاد پر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی اور وسائل دیئے جائیں۔ وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم ختم کر کے کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں، بجلی و پانی کے مسائل کے حل کے لیے k-4منصوبہ 650ملین گیلن کی گنجائش کے مطابق مکمل کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ  کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر اس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور اہل کراچی سے ناجائز طور پر وصول کیے گئے کلاء بیک کے 42ارب روپے واپس دلوائے جائیں۔

You might also like

Comments are closed.