چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو رہا ہے۔ حکومت اور پی ڈی ایم کی جانب سے اپنے امیدواروں کے لیے نمبرز پورے ہونے کادعویٰ کیا گیا ہے۔
100 اراکین پر مشتمل سینیٹ میں حکمران جماعت کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کو پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی پر ایک ووٹ کی برتری حاصل ہے کیونکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اور جماعت اسلامی نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس صورتحال میں حکمران جماعت کو اس وقت 49 اور پی ڈی ایم کو 48 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر پہنچ گیا، حکومت اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آزاد اور ہم خیال سینیٹرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔
حکمران جماعت نے 50 اراکین کی حمایت ملنے کا دعویٰ کیا ہے ،جس کے نتیجے میں اپوزیشن کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی کے لیے حکومتی ٹیم نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے لیے سب کو بڑا سرپرائز دیں گے ،اسحاق ڈار کا بیرون ملک ہونا پی ڈی ایم امیدواروں کو مہنگا پڑ گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کا ووٹ بھی پی ڈی ایم کے امید وار کونہ ملنے سے صادق سنجرانی کو فائدہ حاصل ہوگا ۔
ایوان بالا کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے، صدر مملکت نے سید مظفر حسین شاہ کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا ہے۔امیدواروں میں سادہ اکثریت لینے والا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوجائے گا تاہم ووٹ برابر ہونے کی صورت میں انتخاب دوبارہ ہوں گے۔
Comments are closed.