hookup Colmar pregnant hookup hookup bbw com being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب کا پاکستان میں سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال توسیع کا فیصلہ

strengthening

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایل سال توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 ارب ڈالر کے سعودی سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا جب کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے، تاہم  سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک سالہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

وزیر مملکت کے مطابق سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا اُدھار تیل بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا مؤخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

You might also like

Comments are closed.