کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے مطابق سعودی فنڈبرائے ترقی کے3ارب ڈالر کی مدت 5دسمبر کو پوری ہورہی تھی، ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ سال 2012میں معاہدہ ہوا تھا جبکہ 2022میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی ، ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے ، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرنے میں مددملے گی۔
Comments are closed.