اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی پنچ سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کر رہا ہے، سماعت میں اٹارنی جنرل بھی عدالت میں موجود رہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے، اٹارنی جنرل صاحب! یہ عالم ہے سنجیدگی کا، ایسے نہیں چلے گا، وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا۔
Comments are closed.