جنوبی کوریا: سام سنگ گیلکسی زیڈ فائیو کا پوری دنیا انتظار کررہی ہے جس کے متعلق کئی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اب اس کی ایک تصویر سمیت کئی تفصیلات ایک ماہ قبل ہی جاری ہوئی ہیں یا انہیں جان کر افشا کیا گیا ہے۔
فون پر تبصرہ کرنے والے ماہرین نے کہا تھا کہ شاید گیلکسی فولڈ فائیو میں کھلنے اور بند ہونے والے فون کا سب سے بڑا مسئلہ ہوجائے گا۔ وہ یہ کہ جب دو حصوں میں منقسم اسکرین کو کھولا جاتا ہے تو درمیان سے سلوٹ کسی کھلی کتاب کی طرح نمایاں ہوجاتی ہے۔ اسے حل کرنے کے لیے سام سنگ کے واٹر ڈراپ کی ایک اصطلاح استعمال کی تھی۔ یعنی اسکرین کے درمیان میں کوئی دراڑ نظر نہیں آتی اور کھلنے کے بعد اسکرین بالکل ہموار دکھائی دیتا ہے۔ شاید یہ بات اب سچ ثابت ہورہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اسے گوگل پکسل فولڈ کے مقابلے میں ایک بہتر کھلنے اور بند ہونے والا فون کہا جارہا ہے۔ تاہم اس کی افادیت اگلے ہی ماہ سامنے آسکے گی جب سام سنگ گیلکسی زیڈ فولڈ فائیو کا باقاعدہ اعلان کرکے اسے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ تاہم گیلکسی فولڈ فور میں یہ فرق بہت واضح تھا۔ اسے اسکرین کے بل ہموار ٹیبل پر رکھنے پر بھی ابھار نمایاں تھا۔ اسی وجہ سے گیلکسی فولڈ فور خاص جگہ نہیں بناسکا تھا۔
دوسری جانب کیمرہ فلیش معمولی ہٹایا گیا ہے، اسکرین بیزل کو مزید باریک کیا گیا ہے۔ اسکرین فل ایچ ڈی پلس ہوگا اور بیٹری 4400 ایم اے ایچ تک ہوسکتی ہے۔ 25 واٹ کی وائرلیس چارجنگ اور 45 واٹ کی وائرچارجنگ کی سہولت موجود ہوگی
Comments are closed.