ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

سائفر کیس :چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 4 ستمبر تک ملتوی

transferred

اسلام آباد: سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی ۔

ذرائع کے مطابق وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے اور سلمان صفدر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھاچیئرمین (پی ٹی آئی) نے اس عدالت سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا ہم ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لے لیتے ہیں، درخواستِ ضمانت کے معاملے پر ہائیکورٹ نے اسٹے نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں گرفتار چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کو 4 ستمبر تک ملتوی کر دیا ۔

You might also like

Comments are closed.