اٹک:اسپیشل کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے 9 وکلا کو اٹک جیل جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سائفر کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمامڈ میں 14 روزہ توسیع کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.