ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کی درخواستِ ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے نے بھی 19 اگست کو سائفر کیس میں ان کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل عدالت کی سزا معطل ہونے کے باوجود سابق وزیرِ اعظم کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی کیونکہ ان پر سائفر گمشدگی کا کیس بھی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی اسپیشل عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.