اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سائفر کے خفیہ کوڈز کبھی بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس نہیں تھے۔
جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ پالیسی میں مدد کے لیے حکومت کو سائفر کا انکشاف کرتی ہے جب کہ جسٹس منصور نے کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقصد حساس معلومات کو لیک ہونے سے روکنا ہے، سفارتی معلومات بھی حساس ہوتی ہیں لیکن ان کی نوعیت مختلفہوتی ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے انتہائی حساس دستاویز کے طور پر سائفر بھیجا تھا جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے جواب دیا کہ آپ متفق ہیں کہ حساس معلومات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ حساس معلومات شیئر کی گئی ہیں یا نہیں،عمران خان کے خلاف سزائے موت یا عمر قید کی دفعات عائد نہیں ہوسکتی۔
قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سائفر کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا بلکہ اسے آن ائیر نشر کیا گیا۔
Comments are closed.