اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔
درخواست میں کہنا تھا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور مجھے بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا ، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس فاروق پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
Comments are closed.