اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، سائفر کو سیاسی مقاصد یا پبلک کرنے پر 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر سائفر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، اعظم خان کے بیان سے واضح ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کن مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر سابق وزیراعظم نے تحویل میں لیا اور کبھی نہیں لوٹایا، بے دریغ طریقے سے قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر سائفر استعمال کیا گیا، وفاقی حکومت نے یہ معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا تھا، سابق وزیراعظم نے جواب دینے کے بجائے طلبی کو چیلنج کر دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر وفاقی حکومت کی درخواست پر ختم ہوا۔
Comments are closed.