اٹک :سائفرکیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع کردی گئی
سابق وزیراعظم 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔بدھ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے ا چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے اٹک جیل پہنچے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل اٹک کے دفتر میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں عدالت پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا.
چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ سماعت ختم ہوتے ہی جج ابوالحسنات اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ دوران سماعت جیل کے باہرسیکیورٹی سخت رہی۔ اٹک پولیس اورایلیٹ فورس کے دستے جیل کے اطراف تعینات کیے گئے۔
Comments are closed.