سائنسدانوں نے حال ہی میں زمین کی پرت کے نیچے چھپے ہوئے ایک وسیع سمندر کو دریافت کیا ہے جو زمین پر موجود پانی کے ذخائر سے بھی بہت بڑے ذخیرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانی کا یہ ذخیرہ سطح زمین سے 400 میل نیچے “رنگ ووڈائٹ” نامی چٹان میں موجود ہے۔
محققین نے مینٹل راک کے اندر ایک غیر روایتی اسپنج جیسی حالت میں پانی کے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ تاہم یہ پانی نہ ٹھوس، مائع، نہ گیس، بلکہ ایک نئی چوتھی حالت میں موجود ہے جسے پلازما کہا جاتا ہے۔
ماہر ارضیات اسٹیو جیکسن نے اس حوالے سے کہا کہ رنگ ووڈائٹ ایک اسپنج کی طرح کا خطہ ہے جو پانی کو پکڑ کر رکھتا ہے۔ رنگ ووڈائٹ کے کرسٹل ڈھانچے کے بارے میں کچھ خاص بات ہے جو اسے ہائیڈروجن کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور پانی کو پھنسنے کی اجازت دیتی ہے۔
Comments are closed.