آئی جی پنجاب راؤسردار علی نے کہا ہے کہ زیادتی کیس کے مجرمان کو فوری سزا دلائی جائے گی ہراسگی کے واقعات میں قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آئی جی آفس پہنچ کر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہوگی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے بڑھتے جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹجی بنائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس قبضہ گروپوں کا خاتمہ کرے گی جھوٹے مقدمات درج کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے محکمہ پولیس میں سب سے بڑا مسئلہ رویہ ہے تفتیشی افسران کو کورسز کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی جرم کا مقدمہ درج نہ ہونا بھی ایک جرم ہے اب نہ صرف پرچہ درج ہوگا بلکہ مجرمان کو کٹہرے میں لائیں گےسینئر اور جونیئر پولیس افسران میں فاصلہ کم کیا جائے گا سب کی ڈیوٹی متعین ہے احتساب کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے جو کام کرے گا وہ رہے گا جو پکڑا گیا وہ گیا۔
Comments are closed.