غزہ:حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیل کے زمینی حملے کو پسپا کر دیا، جس میں ایک اسرائیلی ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے۔
القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مجاہدین نے ایک بکتر بند اسرائیلی فورس پر خان یونس کے مشرق میں گھات لگا کر حملہ کیا،جس کے بعدصہیونی فوج کے سپاہی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل فرارہو گئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے اعتراف کیا کہ خان یونس کے مشرق میں القسام بریگیڈز کی طرف سے بکتر بند فوج پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے بعد اس کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل کاکہنا ہے کہ اس کا ایک ٹینک غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصری کی پوزیشن سے ٹکرا گیا تھا۔
Comments are closed.