کراچی: مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا بشیر فاروقی کا کہنا ہے کہ ریاست نے تسلیم کیا کہ تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ایل پی ) کالعدم جماعت نہیں،احتجاج اور دھرنے مسئلے کا حل نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ معاہدے پر 10دن تک کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں، مسئلے کا حل ریاست کا انصاف ہے،آرمی چیف بھی یہی چاہتے تھے کہ کی جان نہ جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف نے صرف مذاکرات پر زور دیا اور مذاکرات کرانے کے لیے اہم کردار ادا کیا،رمضان میں ٹی ایل پی سے کیے گئے معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ ٹی ایل پی اور حکومتی وزرا کے درمیان مذاکرات ہوئے ، جس میں وفاقی وزیر خارجہ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور علی محمد خان نے شرکت کی۔
Comments are closed.