روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے جب کہ یوکرین کی جوابی کارروائی میں روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے مشرق میں فوجی آپریشن کے حکم کے بعد یوکرین کے دارلحکومت سمیت مختلف شہروں میں روسی افواج نے میزائل برسائے اور فوجیں اتاریں۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین پر حملہ کر دیا، دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر پوری قوت سے حملہ کر دیا ہے۔
Massive explosion at ukrain #RussiaUkraineConflict 😥🙏 pic.twitter.com/dQ9IXjXtPx
— Ashishgupta (@Ashishgupji) February 24, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر حملے کیے گئے، دنیا صدر پیوٹن کو روکے، یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے، ہم ہر قیمت پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی کارروائی کے جواب میں یوکرین نے روس کے 5 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
BREAKING VIDEO: AIR RAID SIRENS NOW IN CAPITAL CITY OF KIEV. #UKRAINE #WWIII pic.twitter.com/A4JDErpQyw
— ANONCAT REPORTS 🐈⬛🏴 (@anoncatnews) February 24, 2022
Comments are closed.