کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے،کل اتوار 3اپریل 2022 کو پہلا روزہ ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے،کل اتوار 3اپریل 2022کو پہلا روزہ ہوگا ۔جبکہ آج شب سے نماز تروایح کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس لاہور سمیت ملک بھر کے زونل دفاتر میں منعقد ہوئے۔ جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں اور دیگر علاقوں سے رمضان المبارک چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔
Comments are closed.