کراچی: ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، پاکستان میں عیدالضحی 29جون بروز جمعرات کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ ذی الحج 1444 ہجری کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 جون بروز منگل کو یکم ذی الحج ہوگا،29 جون کو عیدالححضی منائی جائے گی۔
دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔
Comments are closed.