راولپنڈی: پاک فوج کے سرابرہ جنرل عاصم منیرنے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، وانا میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل عاصم منیر کو فارمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آپریشنل، تربیتی، سیکورٹی امور، نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان شاء اللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی۔
آرمی چیف نے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور فراہمی کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ مختلف ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام کی خصوصی اہمیت ہے۔
Comments are closed.